Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 12:مَساجِد کے آداب
16 - 34
قرآنِ پاک پڑھ کر بُھلا دینے کا گناہ
عرض:بعض لوگ قرآنِ پاک حفظ کر کےبھُلا دیتے ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
ارشاد:قرآنِ مجید حفظ کر کے بھلا دینے والےاحادیثِ مُبارَکہ میں بیان کردہ    وعیدوں کےمستحق ہیں چنانچہ ہادیٔ راہِ نَجات،سرورِکائنات،شاہِ موجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے: میری اُمت کے ثواب مجھ پر پیش کیے گئے یہاں تک کہ تِنکا کہ آدمی جسے مسجد سے نکالتا ہے اور میری اُمّت کے گناہ میرے حُضُور پیش کیے گئے تو میں نے اِس سے بڑا گناہ نہیں  دیکھا کہ آدمی کو قرآن کی ایک سُورت یا آیت یاد ہو اورپھر وہ اُسے بُھلا دے۔(1)
حضرتِسیِّدُنا سعد بن عبادہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار،مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جس نے قرآنِ پاک پڑھ کر یاد کیا اور پھر اُس کو بھول جائے تو قیامت کے دن اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے پاس کوڑھی ہو کرآئے گا۔ (2)
ایکاورمقام پرارشاد فرمایا:قیامت کے دن میری اُمَّت کو جس گناہ کا پورا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……  تِرْمِذی،کتاب فضائل القرآن،باب(ت:۱۹)،۴/۴۲۰،حدیث:۲۹۲۵
2…… اَبوداود،کتاب الوتر،باب التشدید فیمن حفظ القرآن ثم نسیہ،۲/۱۰۷،حدیث:۱۴۷۴