Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
9 - 46
	آج ہی بازار میں  ایک دُکان پر مَدَنی چینل کو سُنا اور دیکھا اور دعوت ِ اسلامی کی اس کاوِش پر اِنتہائی خوشی ہوئی۔دُعا ہے کہ مالکِ کریمعَزَّوَجَلَّ دعوت ِ اسلامی سے وابستہ ہر ہر فرد کو نظرِ بد سے بچائے اور ان کے سینے کواپنی اوراپنے  پیارے حبیبِ پاکصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی محبتوں  سے مَعْمُور فرمادے۔حضرت صاحب  پر اور زیادہ رحمتوں  کی بارشیں  ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(303) حضرت مولاناپیرزادہ اقبال احمد فاروقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدیرماہنامہ ’’جہانِ رضا‘‘وسرپرست مرکزی مجلسِ رضاومکتبہ نبویہ گنج بخش روڈمرکز الاولیاء لاہور)
	دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں  بھرے اِجتماع منعقدہ ملتان میں  ملکِ شام سے آنے والے عُلمائے کرام کی شرکت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ آپ حضرات کی مہربانی سے اِن حضرات کی مکتبہ نبویہ لاہور میں  تشریف آوری باعثِ اِفتخار اور تشکّر رہی۔ یہ آپ کی خُصُوصی توجہ سے ہوئی تھی ، یہ بات دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر اہلِ علم و فضل کے ہاں  پذیرائی کی علامت ہے۔مَدَنی چینل دعوتِ اسلامی کا ایک نیا انداز ِ تبلیغ ہے۔ جسے رات کے وقت بعض مواقع پر دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے۔ میرا خیال ہے اب عالمی سطح