(298) حضرت مولانا محمد معروف الرشید مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( پرنسپل جامعۃ الحسن رٹہ، ڈڈیال ، ضلع میرپور، کشمیر )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس گئے گزرے اور پُرفِتَن دور میں دعوتِ اسلامی کا کام دعوت و تبلیغِ قرآن و سُنَّت کے سلسلہ میں مثالی ہے، لیکن مَدَنی چینل کے ذریعے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا جو اِہتمام کیا گیا ہے یہ مَاشآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِنتہائی شاندار اور اہم قدم ہے ،جس سے لوگوں کی اِصلاح اور ان کے دِلوں میں اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت پیدا ہوگی اور لوگ اِس پُرفِتَن دور میں ٹی وی کی تباہ کاریوں سے بچ کر اس سے فوائد حاصل کرسکیں گے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سعی کو اپنے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وسیلہ سے قبول فرمائے اور اس چینل کو عوام و خواص کے لیے مُفید بنائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(299) حضرت مولانا عبدالرزاق جامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعۃ الحسن رٹہ ، ڈڈیال ،ضلع میرپور ،کشمیر)
انہوں نے حضرت مولانا محمد معروف الرشید مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مَدَنی