Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
6 - 46
کوشش کی ہے اور ایک بَہُت بڑا خلاء جو دعوت و تبلیغ کے حوالے سے نظر آرہا تھا اس کو صحیح معنوں  میں  پُر کرنے کی سعی کی ہے۔ یقیناً یہ بَہُت بڑا جہاد ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیبصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے صدقۂ جلیلہ سے اس کاوِش کو قبول فرمائے اور اس میں  خیر و بَرَکت عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(297) حضرت مولانا محمد رفیق انجم سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( ناظمِ اعلیٰ جامعہ عثمانیہ رضویہ، خطیب جامع مسجد عثمانِ غنی بلاک Z،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن گلزار طیبہ( سرگودھا)پنجاب،پاکستان)
	صورتِ احوال آنکہ ! عصری تقاضوں  کو مدِّنظر رکھتے ہوئے اہلسنّت کی عظیم جماعت دعوتِ اسلامی نے سیٹلائٹ اور کیبل پر مَدَنی چینل کا آغاز کرکے غلامانِ رسُول پر اِحسانِ عظیم کیا ہے۔ مَدَنی چینلآج کے میڈیا کی سیلابی یلغار میں  بارانِ رحمت کا خوشگوار اضافہ ہے۔ جو یقیناً اسم بامُسمّٰی ہے۔اللہ کَرِیم عَزَّوَجَلَّ اسے صدقۂ نعلین مُصطفوِیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  دِن دُونی رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد