اجرِ عظیم عطافرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(295) حضرت مولانامفتی محمد علیم الدین نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ وبرادرِ اصغرخلیفہ مفتی اعظم ہندومحدث اعظم پاکستان مفتی جلال الدین قادری علیہ رحمۃ اللہ الغنی مدرس ومفتی دارالعلوم سُلطانیہ کالادے، جہلم ،پنجاب،پاکستان)
ٹی وی کی تباہ کاریاں محتاجِ بیان نہیں۔ مَدَنی چینل کا اِجراء اس کے بُرے اثرات کو کم کرنے کی ایک مبارک کوشش ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوبِ پاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طفیل دعوتِ اسلامی کی دِینی اور اِصلاحی کوششوں کو قبول فرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(296) حضرت مولانا محمد ریاض قصوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظمِ تعلیمات جامعہ اسلامیہ، مرکزالاولیاء لاہور)
اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دُنیائے اِسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کھول کر فحاشی و عُریانی و بدعقیدگی کے سامنے بند باندھنے کی