ہستی ہے۔ خاص کر عورتوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ اب آپ کے مَدَنی چینل نے کئی لو گوں کو بدعقیدگی سے بچالیا ہے۔ اس چینل کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃالرحمن نے خود روحانی طور پر چلایا ہے اورمَدَنی چینل پر سُبْحٰنَ اللہ آپ کا ترجمہ ہی بیان ہورہا ہے۔ مَیں مساجد میں یہ اعلان کراتا ہوں مَدَنی چینل سنو، مَدَنی چینل سنو۔میں نے45 گوٹھوں میں کیبل اور بوسٹرلگوائے ہیں تاکہ یہ چینل سُنا اور دیکھا جاسکے۔جو میرے پاس مریض آتے ہیں ان کو کتابیں دیتا ہوں ،ساتھ ہی مَدَنی چینل دیکھنے کی تاکید بھی کرتاہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(354)حضرت مولانا محمد عارف فیضیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
( صدر مدرس جامعہ رضویہ مظہر الاسلام ، بیٹ میر ہزار، تحصیل جتوئی ،ضلع مظفر گڑھ ،پنجاب،پاکستان)
فقیر آپ کے بین الاقوامی سُنّتوں بھرے اجتماع اور مَدَنی چینل کی جتنی تعریف کرے، کم ہے ۔اللہعَزَّوَجَلَّ کی اپنے محبوب اعظم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقہ دعوتِ اسلامی کو قائم رکھے ،آمین ثُمَّ آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد