نے جو مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے ،یہ بَہُت ہی اچھا قدم ہے کیونکہ آج کل نوجوان نسل دوسرے چینل دیکھ کر بَہُت خراب ہورہی تھی لیکن مَدَنی چینل نے اِن کو راہِ راست پر لانے کے لیے بَہُت ہی بہتر اقدام کیا ہے۔ یہ وقت کی اَہم ضرورت ہے ۔ دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کارِ خیر میں مزید تقویت عطا فرمائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ قبلہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو خضری حیاتی عطا فرمائے، آمین ثُمَّ آمین۔ ملتان شریف کا اجتماع اور تمام دُنیا میں خُصُوصاً پاکستان میں سُنّتوں کی بہار آپ ہی کے طفیل سے ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت کے تمام علمائے کرام اور تمام عوام اہلسنّت کی خیر فرمائے اور ہمارے اہلسنّت کے تمام مدارِس کو ترقّی عطا فرمائے ، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(353) حضرت حکیم حاجی خوشی محمد چاوڑہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(گنداخہ ،ضلع جعفر آباد، بلوچستان،پاکستان)
مَدَنی چینلنے ایسا کام کیا ہے کہ لوگ بے اختیار سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کہتے ہیں۔ جو لوگ حضرت قِبلہ پیر صاحب کی زیارت کوترستے تھے ،آج گھر بیٹھے اُن کی زیارت کر رہے ہیں ، جن کے چہرے میں رونق ہے، متأثر کرنے والی