Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
44 - 46
	بڑی خوشی و مَسرَّت کی بات ہے کہ مَدَنی چینل   کا آغازہوچکاہے۔ اس سے پوری دُنیا میں  دِین واسلام کی اِشاعت ہوگی۔ اس اِشاعت سے اہلسنّت وجماعت کا پرچم بلند ہوگا ،بدعقیدگی کا خاتمہ ہو گا۔ چونکہ دعوتِ اسلامی  بہترین انداز میں  تبلیغی سرگرمیاں  انجام دے رہی ہے۔اِس دور میں  آج ہم جس چیز کا شکار ہیں  وہ بے حیائی کا عُروج ہے۔ مَدَنی چینل   سے بے حیائی پر کافی حد تک کنٹرول ہوجائے گا۔ جس سے ایک مدنی ماحول پیدا ہوجائے گا۔ مَدَنی چینل   پر  اللہ  عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے عشق و محبت کی باتیں  ہوں  گی۔ جس سے ہر مرد و زن کی توجہ  اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف ہوجائے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(352) حضرت مولانا ابوطاہر علی اصغر شاہ سہروردی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ عربیہ حنفیہ رضویہ فیض العلوم   ،حویلی لانگ ،جلال پور پیروالا ،ضلع ملتان،پنجاب،پاکستان)
	 اہلسنّت کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی  جوکہ ہر شعبہ میں  کامیابی حاصل کررہی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّسے دُعا ہے کہ ہماری اس تحریک دعوتِ اسلامی  کو ہر میدان میں  ترقّی عطا فرمائے۔ آپ (امیرِ اہلسنّت مد ظلہ العالی)نے اور آپ کے تمام رُفقاء