Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
43 - 46
چینل   سے قرآن و سُنَّت کے نُور سے مَعمور ہونا حضرت قبلہ امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کا فیضان ہے ،جن کے اشارہ اَبرو پر دعوتِ اسلامی  کا بچہ بچہ قربان ہے، دعوتِ اسلامی  پر مکینِ گنبدِ خضراء صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فیضان ہر آن ہے ، اِسی فیضان سے اہلسنّت و جماعت کی شان ہے، اللہ  عَزَّوَجَلَّ حضور نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے نعلینِ اَقدس کے صدقے حضرت قبلہ امیر اہلسنّت ،بانیٔ د عوتِ اسلامی، سالارِ قافلہ عشق و محبت ،پیرِ طریقت، راہبرِ شریعت ،علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو صحت و عافیت کے ساتھ ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائے اور آپ کے فیض لاثانی سے ہر مسلمان کو مُستَفِید و مُستَفِیض فرمائے۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صَلَّی اللہ تعالٰی عَلَیہِ وَاٰلہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَبَناتِہٖ وَذُرِّیَّاتِہٖ اَجَْمَعِیْن بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(351) حضرت مولانا قاری محمد قاسم چشتی گولڑوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد چھنی شہربراستہ روات، ضلع و تحصیل راولپنڈی،پنجاب،پاکستان )