Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
42 - 46
اسلامیقرآن و سُنَّت کی تبلیغ ہو، مساجد و مدارسِ دینیہ کی تعمیر ہو،اِسلامی علوم و فنون کی تدریس ہو، درسی کُتُب پر حواشی اور کتبِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربّ العزّۃ کی تخریج ہو،راہِ ہدایت سے بھٹکے ہوئے نوجوانوں  کے کردار و افعال کی تعمیر ہو، مساجد و مدارس میں  بالغان کی تعلیم ہو،غلامانِ مصطفٰے کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کے قُلُوب و اَذہان میں  شمعِ عشقِ مصطفوی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  فروزاں  کرنے کی ترغیب ہو ،ہر میدان میں  اپنی پوری آب و تاب سے ہمہ تن گامزن نظر آرہی ہے۔ اِتنے قلیل عرصہ میں  اِتنا کثیر اور عظیم کام حضرت امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کی زندہ و جاوید کرامت ہے ۔پرنٹ میڈیا پر تو دعوتِ اسلامی  اپنی پوری آب و تاب سے جگمگارہی تھی لیکن الیکٹرانک میڈیا کا میدان ابھی خالی تھا ۔چُنانچِہ دعوتِ اسلامی  کے پلیٹ فارم سے جاری ہونے والے مَدَنی چینل  نے الیکٹرانک میڈیا کے میدان میں  اپنے پاکیزہ کارہائے نمایاں  سر انجام دینے شروع کردیئے ہیں۔ مَدَنی چینل   کے آغاز پر میں  دعوتِ اسلامی  کی تمام مجالس کو صَمِیمِ قلب سے مُبارکباد پیش کرتا ہوں۔مَدَنی چینل   فحاشی و عُریانی کی اندھیر نگری میں  راہ ِہدایت کا روشن چراغ ہے۔ تبلیغِ قرآن وسُنَّت کا عظیم ترجمان ہے، موجودہ نفسانی دور میں  وقت کی اَہم ضرورت ہے۔ گھر گھر میں  قرآن وسُنَّت کا نُور پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ بگڑی ہوئی نوجوان نسل کے قُلُوب و اَذھان میں  شمعِ عشقِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  فروزاں  کرنے کا سامان ہے، مَدَنی