جملہ علماء اہلسنّت کَثَّرَ ھُمُ اللہ تعالٰی کی حفاظت فرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
( 349)حضرت مولانا پیر سید محمد فاروق القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین خانقاہ قادریہ، گڑھی اختیار خان ،رحیم یار خان،پنجاب،پاکستان)
مَدَنی چینل کا آغاز دعوت ِ اسلامی کا بَہُت ہی بَروقت ،منفرد اور
خُصُوصی کارنامہ ہے۔ اس برق رفتار ماحول میں دینِ اِسلام کی دعوت اور پیغام کو الیکٹرانک میڈیا پر پیش کرنا بَہُت بڑی دِینی خدمت ہے۔سبزسبز گنبد کی نسبت سے ملک کے نوجوانوں میں سبزعمامہ کی علامت سے جو دِینی اِنقلاب پیدا ہوا ہے اور جس طرح معیاری ثقہ اور سلف کے انداز کا سلیس لٹریچر سامنے آرہا ہے، اس کا سارا سہرا بانیٔ ٔدعوت ِ اسلامی، امیر اہلسنّت، منظور ِ نگاہِ رِسالت حضرت علامہ ابو بلال محمد الیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم اور ان کی ساری ٹیم کے سر ہے، خدا کرے عشقِ نبوی علیٰ صاحبھا الصلوۃ والسلام کا یہ قافلہ ہمیشہ رَواں دَواں رہے اور یہ میکدہ ہمیشہ آباد و شاد رہے۔میں ہر وقت دُعاکاطلبگار ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(350) حضرت مولاناابوالبرہان محمد امان اللہ فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مرکزی دارالعلوم حنفیہ ضیاء القرآن، راجہ جنگ، قصور،پنجاب،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّتبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ