Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
40 - 46
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(347) حضرت پیر خواجہ اعجاز الحسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت مُنشی غلام حسن شہید،محلہ آغا پورہ ،بیرون گیٹ ،مدینۃ الاولیاء ملتان ،پنجاب،پاکستان)
	اہلسنّت کے پیغام و فروغ کے لیے میڈیا کا اِستعمال بَہُت ضروری ہے۔ اوراِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّمَدَنی چینل مسلمانوں  میں  مذہبی و عقیدے کا اِنقلاب لائے گا۔ میڈیا کے دور میں  خالصتاً اِسلامی چینل کی کمی محسوس کرنے والے اہلِ محبت اور اہلِ درد

کی اس خواہش اور ضرورت کو مَدَنی چینل   نے بطریقِ اَحسَن پورا کردیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(348) حضرت مولاناعطاء المصطفیٰ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم چشتیہ رضویہ، چشتیہ روڈ ،پہاڑ پور، ڈیرہ اسماعیل خان،پنجاب،پاکستان)
	مَدَنی چینل   کے لیے ہمارے بھی یہی جذبات ہیں  ،جو دوسرے علمائے کرام کے ہیں۔ مَدَنی چینل   کے قیام پر سب کو خوشی ہونی چاہیے کیونکہ یہ وقت کی اَہم ضرورت تھی ۔ہمیں  اُمید ہے کہ دعوتِ اسلامی  کے دوسرے شعبہ جات کی طرح مَدَنی چینل   بھی دین ِ اسلام کی تبلیغ اور مسلک ِحق اہلسنّت و جماعت کی ترویج کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت امیر اہلسنّت اور