دِن دُونی رات چوگنی ترقّی نصیب فرمائے،آمین۔
اپنے منشور میں امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے مَدَنی چینلکا آغاز فرمایا ہے۔یہ بَہُت ہی قابلِ تحسین ہے اور وقت کا اَہم تقاضا تھا۔ ہماری نوجوان نسل اور خواتین جو ٹیلی ویژن کے بَہُت ہی دِلدادہ ہیں۔ وہ جب اِس کود یکھتے ہیں تو آپس میں گفتگو کرتے وقت اس چینل کا خُصُوصی ذِکر کرتے ہیں۔ اور ان کے اَذہان عشقِ رسُولصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے متأثر ہورہے ہیں۔ گویا مَدَنی چینل ہمارے معاشرے میں تریاق ثابت ہورہا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو قبول فرما کر مزید بَرَکتوں سے نوازے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(294) حضرت پیرمحمد طفیل انور نقشبندی مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( معصومی مکان نمبر1861 ،ڈاکٹر چوک ،سردار آباد(فیصل آباد)پنجاب،پاکستان)
آپ کے اِجراء کردہ مَدَنی چینلکا کیا کہنا۔اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلَّدین کی خدمت کا بہترین اور اَنمول طریقہ ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں مزید ترقّی دے ۔اس چینل پر بَہُت اچھے پروگرام ہوتے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو اس کا