Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
39 - 46
(345) حضرت مولاناعبدالوہاب سکندری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم قادریہ سکندریہ، پکا چانگ، ضلع خیرپور میرس،پنجاب،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی  نے ہر میدان میں  خوب کام کیا ہے، ایک اہم میدان جو کہ خالی تھا اور اِس پُرفِتَن دور میں  شیطانی طاقتیں  اپنا حَربہ چلا رہی ہیں ، ایسے وقت میں  دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل   شروع کرکے بَہُت اَہم کام کیا ہے۔ دُعاہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی  کو مزید ترقّی عطا فرمائے، اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
( 346) حضرت مولانا محمد اشرف علی سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدرجماعت اہلسنّت ،خطیب جامع مسجد یارسُول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ،کاہنہ نو ، مرکزالاولیاء لاہور)
	اہلسنّت میں  اِلیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر کام نہ ہونے کے برابر تھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّکے فضل و کرم سے آپ نے باطِل قوتوں  کے مقابلے میں  مَدَنی چینل   کا آغاز کرکے اِس کمی کو بڑی حد تک پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملکی اور بینَ الاقوامی سطح پر مؤثر اور دِلنشین اَنداز میں  قرآن و سُنَّت کا صحیح پیغام عوام تک پَہُنچے گا۔ مَدَنی چینل   کے شروع کر نے پر دعوتِ اسلامی  کے تمام ذِمّہ داران کو مُبارکباد پیش کرتا ہوں۔