(343) حضرت مولانا محمد صادق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم الکلیۃ الغوثیہ للبنات بھوتھ، سیالکوٹ ،پنجاب،پاکستان)
ہمارے معاشرے میں ایک سازش کے تحت بے حیائی پھیلائی جارہی ہے اور یہود و نصاریٰ مسلمانوں کی نئی نسل کو اِسلام اور نظریۂ اِسلام سے بَرگشتہ کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں ، پوری دُنیا کا میڈیا شیطانی اُمور کو پھیلانے اور عام کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ اِن حالات میں مَدَنی چینل اللہعَزَّوَجَلَّاور رسُول اللہصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت اور اِطاعت کا پرچار کرکے ایک بَہُت بڑا تبلیغی فریضہ انجام دے رہا ہے۔ ہم اس چینل کے شروع کرنے پر آپ کو تہ دِل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(344) حضرت مولانا حکیم سید غلام اصغر شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
دعوتِ اسلامی کے اس عظیم کارنامے مَدَنی چینل کے اِجراء پر میں مُبارکباد پیش کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کو دن دُونی رات چُوگنی ترقّی ہی ترقّی ہو، آمین۔مَیں بَہُت ہی خوش ہوں کیونکہ اس کے ذریعے سے حق و باطِل میں فرق واضِح ہوگا۔مَسلکِ حق کی ترجمانی ہوگی اوراِسلامی پروگرام ہوا کریں گے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد