مبارکباد کے مُستَحق ہیں۔ دُعا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو اپنے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(342) حضرت مولانا قاری محمد فیصل ندیم کیلانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ سعیدیہ رضویہ انوارالحدیث ،گوجرانوالہ روڈ ،حافظ آبادسٹی،پنجاب،پاکستان)
دعوتِ اسلامی درحقیقت دورِ حاضر میں اہلسنّت کی عزّت کا نام ہے، کون ہے جو اپنی عزت میں بلندیاں نہیں چاہتا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کا پلیٹ فارم تحریر اور تقریر کے ذریعے جس قدر رسُول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی غلامی کا حق ادا کررہا تھا اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ذریعے ہماری تبلیغی کوششیں زیرو تھیں جونہی دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا آغاز کیا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میڈیا میں اہلسنّت راج کرنے لگے اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کرتے رہیں گے۔ لوگوں تک باطِل سے مبّراء دین کا پیغام پَہُنچ رہا ہے ،اور اس سارے کام کا کریڈٹ امیر دعوت اسلامی دامت برکاتہم ا لعالیہ کو جاتا ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے دعوتِ اسلامی کو مزید بلندیاں اور عظمتیں عطا فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد