(340) حضرت مولانا عبدالحق نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد محمدیہ ،بوستان کالونی، گلی نمبر7 ،مرکزالاولیاء لاہور)
آج اس نازُک دور میں اُمتِ محمدیہصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں بے راہ راوی بے اَدَبی ، بے حیائی اور عُریانی کا طوفان آگیا ہے۔ اس کو ختم کرنے کے لیے ہماری تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر سُنّتوں بھری تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل بَہُت زیادہ کامیابی سے اُبھر رہا ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّتحریک دعوتِ اسلامی کے بانی امیر اہلسنّت حضرت پیر طریقت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کے اِصلاحی بیانات سے اُمتِ محمدیہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو آنے والے وقت میں عظیم تر کامیابی عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
( 341) حضرت پیر سید افتخار حسن گیلانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین دربارِ عالیہ قادریہ، شمس محل، اوچشریف ،بہاولپور ،پنجاب،پاکستان)
موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا کی بڑی اہمیت ہے۔ اکثر چینلز فحاشیوعُریانی پھیلانے کے ساتھ ساتھ اِسلام دشمنی میں بھی پیش پیش ہیں۔ اسی اثناء میں مَدَنی چینل کا آغاز بِلاشُبہ وقت کی بڑی ضرورت تھی۔ آپ سب لوگ