Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
35 - 46
(339) حضرت مولانا پروفیسر میرناظر اقبال شہباز مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پروفیسرگورنمنٹ ڈگری کالج چکار ،مظفر آباد، کشمیر)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی  کا بین الاقوامی اجتماع بڑے ہی دِلنشین انداز میں  بخیر و عافیت مُنعقِد ہوا۔ اس پر دِلی مبارک باد پیشِ خدمت ہے۔ علاوہ ازیں  دعوتِ اسلامی  نے وقت کی نبض کو جانچتے ہوئے اور اُس کی رفتار کو سمجھتے ہوئے جس طرح اپنے لٹریچر سے دُنیا کو سُنَّتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا پابند بنایا اور مَدَنی چینل  کاآغاز کرکے ایک عظیم اِقدام دُنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ مَدَنی چینل   کے بارے میں  راقِم اِتنا ہی کہے گاکہ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی وجہ سے دینِ محمدیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  اور محبت مصطفٰیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی لہریں  پوری دُنیا کے لوگوں  کے قُلُوب و اَذھان سے ٹکرائیں  گی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمیں  عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عظیم دولت عطا فرمائے،آمین ۔ قصۂ مختصر یہ کہ راقِم دعوتِ اسلامی  کے ہر اِقدام کے متعلق یہی الفاظ کہے گا:
اللہ کرم  ایسا  کرے  تجھ  پہ  جہاں   میں
اے دعوتِ اسلامی  تِری دھوم مچی ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد