موضوع پر بیانات ، خطابات اور عوام کو عقائد کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کو زیادہ سے زیادہ جاری کیا جائے تاکہ عوام الناس کو فائدہ ہو۔
میری دُعا ہے کہ اللہتعالیٰ جلَّ جلالہٗ اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تَصدُّق سے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش مَدَنی چینل کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کے لیے نافع بنائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(338) حضرت مولانا قاری محمد امیر عالم مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ ادارہ تعلیمات ِ مجددیہ 400، شادمان ،جیل روڈ،مرکزالاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل کے قیام پر اِنتہائی خوشی ہوئی، ’’دیر آید دُرُست آید‘‘مکمل اِسلامی چینل چلانے کے مشورے بَہُت سے مشائخ عظام کو پیش کئے مگر یہ حصہ دعوتِ اسلامی کا تھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے اِس مَدَنی چینل کو دِن دُونی رات چُوگنی ترقّی عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد