جاری رکھے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(337) حضرت مولانا قاضی منظور احمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد اہلِ سنت وجماعت سیدحامدعلی شاہ رحمۃ اللہ علیہ ،کمپنی باغ، گلزارطیبہ (سرگودھا)پنجاب،پاکستان)
اِس حقیقت سے اِنکار نہیں کہ ِاس پُرفِتَن دور میں اِسلام کی تبلیغ، اِشاعتِ ِدین ، مسلمانوں کے دِلوں میں عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اُجاگر کرنااور مَسلکِ حق کو عالَمِ اِسلام میں روشناس کرانے جیسے اَہم کاموں کا فریضہ جس طرح دعوتِ اسلامی نے ادا کیا ہے موجودہ دور میں اس کی مِثال نہیں ملتی۔ لیکن مذکورہ سارے کام میڈیا کے ذریعے منظر عام پر نہیں آرہے تھے ،جس کی وجہ سے بعض باطِل عناصرِ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کو گمراہ کررہے تھے۔ ضرورت اس اَمر کی تھی کہ جو لوگ اِسلام کی حقیقت اور عقائد سے ناواقفیت کی بنا پر اپنی آخرت خراب کررہے ہیں اِن کو راہِ راست پر لانے کے لیے کون سا ذر یعہ اختیار کیا جائے۔چُنانچِہعاشقانِ رسُول کی اس ضرورت کومَدَنی چینل نے پورا کردیا۔
پچھلے دنوں مَدَنی چینل پر جعلی پیروں کے بارے میں ایک معلوماتی پروگرام نشر ہوا جس کو مَیں نے بَہُت پسند کیا۔میری رائے ہے کہ عقائد کے