روحانی تربیت گاہ کے علاوہ مسائلِ دِینیہ کا ایک انسائیکلوپیڈیا ہے۔ دِینی لحاظ سے جو بھی نعمت مَدَنی چینل سے ملتی ہے وہ اہلسنّت و جماعت کے لیے سیاہ رات کی تاریکیوں میں ایک بدرِکامل ہے۔ اَمیرِ اہلسنّتمُدَّظِلُّہُ العَالِی کے حضور کیاہدیۂ تبریک پیش کیا جائے ۔یہ اہلسنّت کی قلبی، دِینی اورروحانی کیفیّات کو اپنے مکاشفٔہ جلیلہ سے کشفِ حقیقی کی صورت میں گم شُدہ قافلہ کو تاریک راستوں سے نکال کر شمشیر ہدایت کی روشنائیوں میں لا کر ہدایت کا مینارہ ٔ نُور ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلِ سُنَّت و جماعت کو اس مَدَنی چینل سے کماحقہٗ فیضیاب فرمائے،آمین۔
این دعاازمن وجملہ جہاں آمین باد
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(335) حضرت مولانا عبدالغفور قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذمفتی محمد امین دام ظلہ خطیب جامع مسجد صدر،محلہ اسلام نگر، بہاولنگر،پنجاب،پاکستان)