(333) حضرت مولانا سیدمؤمن شاہ جیلانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم، لیوز تھانہ روڈ وارڈ نمبر۲ ،خاران ،بلوچستان، پاکستان)
خاران بلوچستان ایران کے باڈر پرہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ ابھی کچھ مہینے سے ہمیں مَدَنی چینل بھی ٹی وی پر نظرآنا شروع ہوگیا ہے۔ ملتان اجتماع کے مختلف پروگرام براہِ راست ہم نے یہاں مَدَنی چینل پردیکھے۔ ہم خود اور ہمارے بچے بھی مَدَنی چینل دیکھتے ہیں اوراپنے دوست احباب کو بھیمَدَنی چینل دیکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔مَدَنی چینل چلنے کی وجہ سے کافی لوگوں کی اِصلاح ہوئی ہے۔
ہمیں بڑی خوشی ہے کہ اِس دور میں میڈیا کا بڑا کردار ہے ، مَدَنی چینل کو کافی لوگ دیکھ رہے ہیں اور اس سے اِستفادہ کررہے ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو دن دُونی رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(334) حضرت مولانا محمد نور احمد ریاض مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( سجادہ نشین خلیفۂ اوّل علامہ کاظمی مولانا عبدالقادر سعیدی رحمۃ اللہ علیہما، نشیمن کالونی، مدینۃ الاولیاء ملتان ،پاکستان )
مَدَنی چینل اہلسنّت وجماعت پر اللہ تعالیٰ کا اِحسانِ عظیم ہوا جو