Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
3 - 46
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(292) حضرت مولاناقاضی محمد احسان اللہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(رکن مجلس عاملہ تنظیم المداراس اہلسنّت پاکستان، دارالعلوم عربیہ پھام گلی اوگی، ضلع مدنی صحراء( مانسہرہ )پاکستان )
	مَدَنی چینلکے قیام پر دِلی مُسرَّت اور اِطمینان حاصل ہوا۔ میڈیا کے دور میں  اس طرح کے چینل کی اَشد ضرورت ہے۔ اگر اہلِ سُنَّت نے وقت کے تقاضوں  کا خیال نہ کیا تو باطِل کا مقابلہ مشکل ہوگا۔مَیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں  جس نے اس اَہم ضرورت کا اِحساس کیا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت کو ہر میدان میں  کامیابی نصیب فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(293) حضرت مولانا حافظ غلام حسین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( جامع مسجد ضیاء النبی ،دارالعلوم ضیاء القرآن بلال آباد، تحصیل تلہ گنگ، ضلع چکوال،پنجاب،پاکستان )
	دعوتِ اسلامی  کا پروگرام بَہُت ہی اچھا ہے۔اس پروگرام کی بَہُت ہی اَشد ضرورت ہے۔ اور یہ کافی حد تک مُفید ثابت ہورہا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہِ اقدس میں  حُضُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طفیل مُلتَجِی ہوں  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس تحریک کو