Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
26 - 46
کرتا ہے کہ انہوں  نے وقت کی نزاکت سمجھتے ہوئے ایک عظیم اِصلاحی فریضہ سر انجام دیا۔ اوراُمت ِمُسلِمہ بالعموم اور نوجوان طبقہ کو بالخصوص غلط عقائد پر چلنے سے محفوظ رہنے کی سبیل پیدا کی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ جزائے خیر عطا فرمائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہمارا حامی و ناصر ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(328) حضرت مولانامحمدصدیق احمد محمدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد گلزار ِمدینہ، کوٹلہ موسیٰ خان،پاکستان)
	دعوتِ اسلامی  جن شعبوں  میں  کام کررہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے تمام کارکنان کو مَیں  خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں  اور بالخصوص مَدَنی چینل  کے اجراء پر مُبارکباد دیتا ہوں۔ کیونکہ اس کے ذریعے سے لوگوں  تک حُبّ رسُولصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  اور دعوتِ حق ونہی عن المنکر کا پیغام ہر ایک تک پہنچے گا، اور مسلکِ حق اہلسنّت وجماعت کی خوب ترجمانی ہوگی، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حق و باطِل میں  خوب اِمتیاز ہوگا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو اپنے حِفظ و امان میں  رکھے اور ان کا سایہ تادیر ہم پر قائم فرمائے ،اور غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اور مَدَنی