Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
25 - 46
سوچتا رہا کہ یہ کام کون سی تنظیم سَر انجام دے سکتی ہے ؟کیونکہ کہیں  سے اُمید کی کرن پھوٹتی نظر نہ آتی تھی۔لیکن ایک دِن اچانک میرے دوست ا سلامی بھائی سے معلوم ہوا کہ تبلیغ ِ دین کی عالمگیر جماعت دعوت ِ اسلامی نے  مَدَنی چینلشروع کردیا ہے تو میری خوشی کی اِنتہا نہ رہی۔ یہ حقیقتاً اِنتہائی اہم کارنامہ ہے
جو کہ دعوت ِ اسلامی کے حصہ میں  آیا ہے کیونکہ اس کے ذریعہ عقائد حقّہ کا پرچار ہوگا اور ساتھ ساتھ باطِل عقائد جو کہ ٹی وی چینلز پر پھیلائے جارہے ہیں  ان کی بیخ کنی ہوگی۔ اس لیے لوگوں  کے عقائد نہ صرف محفوظ ہوجائیں  گے بلکہ اِن کی اِصلاح بھی ہوگی۔میں  آپ سے بلکہ آپ کی پوری ٹیم سے گزارش کروں  گا کہ ٹرانسمیشن کا Setup ایسا بنایا جائے کہ عقائد اہلسنّت جو کہ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت قُدِّسَ سِرُّہ العزِیز کی تعلیمات کی روشنی میں  ہیں  اِن کے زیادہ سے زیادہ پروگرام پیش کیے جائیں۔
	یہاں  میں  ایک عظیم خوشخبری کو رقم کرنا ضروری سمجھتا ہوں  کہ مَدَنی چینل ایک ایسا عظیم کام ہے جسے تقریباً ہر طبقہ نے پسند کیا ہے۔ تادمِ تحریر بندئہ ناچیز کی جتنے لوگوں  سے اس چینل کے سلسلہ میں  گفتگو ہوئی ہر کسی نے یہی جواب دیا کہ اِنتہائی اچھا چینل ہے اور بڑی پیاری پیاری باتیں  بتاتے ہیں  ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مزید ترقّی دے۔آخر میں  بندہ اس عظیم کارنامہ پر دعوت ِ اسلامی کے امیر و رہبر حضرت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو بالخصوص اور آپ کے جُملہ رُفقاء کو بالعموم دادِ تحسین پیش