مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے کیونکہ کُفرو اِلحاد نے میڈیا کے ذریعے اُمتِ مُسلِمہ کو گمراہ کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے اِسے خاک میں مِلانے کے لیے مَدَنی چینلکی اَہمیت ناقابلِ بیان ہے۔مَدَنی چینل کا آغاز حضرت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی جدید تقاضوں سے آگاہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور اِس چینل کے آغاز نے انہیں نبّاضِ وقت ثابت کیا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو ہدایتِ اُمت کا بہترین ذریعہ بنائے اور امیرِ اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی قیادت میں دعوتِ اسلامی کو اَوج ثریّا کی بلندیاں عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(327) حضرت مولانا سید احمد سعید شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدحنفیہ ،المعروف پنج پیر بادامی باغ، مرکز الاولیاء لاہور )
اکثر اوقات ناچیز کے ذِہن میں یہ خیال اُبھرتا تھا کہ اس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جہاں اہلسنّت وجماعت کے پاس دیگر ذرائع تبلیغ دستیاب ہیں۔ وہاں ایک ٹی وی چینل بھی ہونا چاہیے کیونکہ یہ اِس دَور کی اِنتہائی اہم ضرورت ہے۔ اور چینل ایسا ہونا چاہیے جس پر عقیدئہ حق اہلسنّت وجماعت کی ترویج و اِشاعت ہو اور اللہ عَزَّوَجَلَّ اور حُضُور سرور دوعالمصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت سکھائی جائے۔ ایک طویل عرصہ