Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
23 - 46
(325) حضرت صاحبزادہ پیر فیض مصطفی جمالی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(زیب ِسجادہ دربار عالیہ حضرت خواجہ حافظ محمدجمال اللہ چشتی نظامی، مدینۃ الاولیاء ملتان شریف ،پاکستان)
	انہوں  نے حضرت خواجہ الحاج مخدوم محمد جاوید ارشد جمالی  مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے مَدَنی چینل کے بارے میں  تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(326) حضرت علامہ مولانا سید غلام مصطفیٰ خالد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ مدینۃ العلوم، بستی رڈان ،فیضان ملوک شاہ ،بہاولپور ،پنجاب،پاکستان)
	خداوند کریم عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوبِ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے صدقے مُحسنِ اہلسنّت ، محی المِلّۃ والدین،عالِمِ باعمل ، یادگارِ اسلاف، نبّاضِ وقت ، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم لقدسیہ کو اپنی حِفظ و امان میں  رکھتے ہوئے درازیٔ عمر بالخیر عطا فرمائے،اور ان کا سایۂ عاطفت ہمارے سروں  پر تادیر قائم و دائم رکھے اور ان کا فیض مزید عام فرمائے۔ 
	اُمت کی اس زَبوں  حالی میں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بڑاکام لیا ہے۔آپ نے اس دور میں  میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بروقت