Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
22 - 46
مولا کریم عَزَّوَجَلَّ مسلکِ اعلیٰ حضرت مولاناشاہ امام احمد رضا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو پوری دُنیا میں  عام فرما اور اسے ہمارے قُلُوب و اَذھان میں  راسِخ کردے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(324) حضرت خواجہ الحاج مخدوم محمد جاوید ارشد جمالی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت خواجہ حافظ محمدجمال اللہ چشتی نظامی ،مدینۃ الاولیاء ملتان شریف ،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی بڑے میٹھے انداز میں  اِسلام تیزیسے پھیلا ر ہی ہے۔بَہُت بڑے جذبے عقیدت و محبت کے ساتھ پاکستان ہی نہیں  بلکہ پُوری دُنیا میں دعوت ِ اسلامی کام کررہی ہے۔ میری دُعا ہے کہ اللہتعالیٰ حُضُور نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے وسیلے سے  امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِیکو صحت وتندرستی کیساتھ رکھے اور دعوت ِ اسلامی پر آپ کا سایہ تا دیر قائم فرمائے، آمین۔
	میں  اپنی طرف سے  مدنی چینل کو چلانے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہتعالیٰ دعوت ِ اسلامی کو اپنی حفظ و امان میں  رکھے۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد