Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
21 - 46
ہے۔ بُرائی تیزی سے پھیلائی جارہی ہے۔ ان حالات میں  مَدَنی چینل کا قیام باعثِ مَسرَّت ہے۔ راقِم مَدَنی چینلکی اِنتظامیہ اور دعوت ِ اسلامی کی مزید کامیا بی و ترقّی کے لیے دُعا گو ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(323) حضرت مولانا حکیم اکمل حیات مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پرنسپل غوثیہ گرلز کالج، مٹھہ ٹوانہ ،ضلع خوشاب ،پنجاب،پاکستان)
	کبھی کبھی دوستوں  کے ساتھ کیبل پر مَدَنی چینلدیکھنے کا اِتِّفاق ہوجاتا ہے۔ اِنتہائی رُوح پرور پروگرامز ہوتے ہیں  اور مَدَنی چینل کا اِجراء
مَسلکِ اہلسنّت کی حقانیت کا بینّ ثبوت ہے اور اِیمان تازہ ہوجاتا ہے۔اس چینل کی تشنگی عرصۂ دراز سے محسوس کی جارہی تھی جو کہ دعوت ِ اسلامی نے پوری کردی ہے۔
	میری دُعا ہے کہ اللہعَزَّوَجَلَّ  حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی کے علم،عمل اورعمر میں  بَرَکت عطا فرمائے، آمین۔جنہوں  نے ایک تو باطِل کاتوڑ دعوتِ اسلامی کے رُوپ میں  ہم ناہنجاروں  کو عطا فرمایا اور میرے کریم آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی مُقدّس سُنّتوں  کو ہم گناہ گاروں  کے قُلُوب میں  پیوست کردیا، اور تین روزہ بینَ الاقوامی سُنّتوں  بھرا اجتماع دُنیا میں  حج کے بعد دوسرا بڑا رُوحانی ایمان افروز اجتماع کا رُوپ دھار گیا۔میں اللہعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں  دست ِ بدُعا ہوں  کہ میرے