کو اپنے حبیبصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طفیل قبولیت کا شرف بخشے ،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(321) حضرت مولانامفتی ایاز احمد حقانی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعۃ الاسلامیہ الفریدیہ، کانگڑہ شب قدر فورٹ، پشاور،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا سُنّتوں بھر ا اجتماع بخیر و عافیت انجام پذیر ہوا۔مَیں اپنی طرف سے اور تمام رُفقاء و معاونین کی طرف سے دِلی مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ اللہعَزَّوَجَلَّ دِین کی اس عالمی کوشش کو قبول فرمائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت علامہ امیرِ اہلسنّت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔقادریدامت برکاتہم العالیہ کو صحت و عافیت نصیب فرمائےاور اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت صاحب کا سایہ تادیر قائم رکھے ،آمین۔حضرت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ
کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتاہوں ، مَدَنی چینلکا شروع کرنا ایک اچھا اورمُستحَسن فیصلہ ہے اور وقت کی ضرورت ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(322) حضرت مولانا طاہر سلطانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مدیر ماہنامہ ارمغانِ حمد،مہتمم حضرت علی مدرسۃ القرآن ،اُردو بازار،باب المدینہ کراچی)
اِس بے راہ روی کے دور میں فَحاشی پھیلانے والے چینلوں کی بھرمار