Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
19 - 46
(319) حضرت پیر مخدوم سیِّد نادِر علی شاہ ترمذی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت پیر باباترمذی علیہ رحمۃاللہ الغنی، ضلع بونیر ،صوبہ سرحد ،پاکستان )
	دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینل کے آغاز پر دِلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہماری دُعا ہے کہ پوری دُنیا میں  قرآن و سُنَّت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کا سُنتوں  بھرا پیغام گھر گھر تک پَہُنچ جائے۔ہر گھر سے ذِکر مصطفٰیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آواز بلند ہوجائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(320) حضرت مولانا اعجاز احمد نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم راشدیہ نعیمیہ ،ادیرو لعل ولیج ،تعلقہ و ضلع مٹیاری ،پنجاب،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّیہ شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت اور آپ کے رُفقاء کی اچھی سوچ ہے کہ آپ نے مَدَنی چینل  کاآغاز کیا ۔امیرِ اہلسنّت دامت برکا تہم
العالیہ کے خُصُوصی کرم سے جس کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ اِسلامی بہنیں  جو باہر جا کر علمِ دین حاصل کرنے سے قاصر تھیں  اب وہ اپنے گھر میں  علمِ دین آسانی سے سیکھ سکتی ہیں۔مرد حضرات کے لیے بھی بڑا فائدہ مند ثابت ہوا ہے اوراِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہوگا۔ یہ آپ کی اور پوری مجلس کی جانی مالی قربانیاں  ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی ان قربانیوں