Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
18 - 46
	مَدَنی چینل وقت کی از حد ضرورت ہے اِس پُرفِتَن دور میں  باطِل کا جواب ضروری تھا۔ دعوتِ اسلامی مَسلکِ اہلسنّت کے لیے دن دُونی رات چوگنی کوشش کررہی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کو اور رنگ لگائے اور زیادہ روشن کرے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(318) حضرت مولانا محمد اسرائیل نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ دارالعلوم دعوۃ الاسلامیہ، ضلع قصور ،نزد مصطفٰے آباد (رائیونڈ )مرکزالاولیاء لاہور)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ قرآن وسُنَّت کی علمبردار غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سربر اہ امیر اہلسنّت ابوبلال محمد الیاس قادری زید علمہ‘ و طول عمرہ‘ اراکین مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کو تہہِ دل سے مُبارک باد پیش کرتا ہوں۔مَدَنی چینلکے اِجراء سے دِل باغ باغ ہوگیا یہ بَہُت اچھا اِقدام ہے اوراس میں   اُمتِ مُسلِمہ کی اِصلاح بھی خوب ہے۔ مَیں  دُعا گو ہوں  کہ اللہ کریمعَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو عمرِ خضر عطا فرمائے اور اِسی طرح دین کا کام کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد