Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
17 - 46
تک پہنچانے میں  مدد ملے گی، آخر میں  صرف میں  اِتنا کہوں  گا کہ اے دعوت ِ اسلامی والو!آپ سلامت رہیں ، تاقیامت رہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(315) حضرت پیرصاحبزادہ بشیر احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ ٹبہ شریف P/oتر گ شریف، تحصیل عیسٰی خیل ، ضلع میانوالی ،پاکستان)
	مَدَنی چینلوقت کے تقاضوں  کو مدِّنظر رکھتے ہوئے اچھی کوشش ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(316) حضرت مولانا محمد منظور احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مدرس جامعہ اسلامیہ برکاتیہ، مظفر آباد،کشمیر )
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلکے اِجراء سے میڈیا میں  اِسلامی اِقدار کو فروغ ملے گا۔اور مِسلک حقّہ اہلسنّت و جماعت کے نظریات و معاملات کو عوام النّاس تک پہنچانے کا ذریعہ ہوگا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس طرح کے اور کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(317) حضرت پیرحاجی سید حبیب سلطان شاہ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین دربارِ غوثیہ یوسفیہ، جیل روڈ ہدہ ، کوئٹہ، بلوچستان ،پاکستان)