Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
16 - 46
(313) حضرت مولانا مفتی محمدشفیع باروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مرکز اہلسنّت وجماعت، جامع مدنی ،عیدگاہ کلورکوٹ، بھکر،پنجاب،پاکستان)
	اِس پُرفِتَن دور میں  مَدَنی چینل عوام النّاس کے لئے بَہُت ہی مُفید ہے اور اسلامی بھائیوں  کا مدنی حُلیہ میں  بیانات کرنا عالَمِ اِسلام کے لیے احیاء سُنَّت ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زندگی میں  بَرَکت عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(314) حضرت مولانا محمدطاہر الحسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ جامعہ انوارلاسلام، محلہ بشیر آباد، وارڈ نمبر14/C،کوٹ ادو، مظفرگڑھ،پنجاب،پاکستان)
	مَدَنی چینل خواص اہلسنّت کے لیے بالخصوص اور عوام کے لیے بالعموم بَہُت بڑی خوشخبری ہے۔ امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری جس طرح دینِ اسلام اور مَسلکِ اہلسنّت کے لیے کام کررہے ہیں  قابلِ صد افتخار ہے اور ہمیں  دعوتِ اسلامی نے نظریاتی طور پر مضبوط کردیا ہے۔ اب لوگ مَدَنی چینل کو بڑی دِلچسپی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ یہ ضلالت کے خلاف جہاد ہے اور آج میڈیا کا دور ہے۔
دعوتِ اسلامینے وقت کے تقاضوں  کو پورا کیا۔ اِس طرح دِین کا پیغام پوری دُنیا