Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
15 - 46
وغیرہ لگا ہے اس پر فحاشی کی جو تعلیم دی جارہی ہے اس کا توڑ یہی مَدَنی چینل ہے۔اللہجلَّ شانہاپنے حبیب علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صدقے دعوتِ اسلامی والوں  کو ہرجائز Field میں  دن دُونی رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(312) حضرت مولانا حافظ سُلطان محمود علوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد بلال ،کلر کہار، ضلع چکوال،پنجاب،پاکستان)
	یہ سُن کر اِنتہائی مُسرَّت و اِطمینان ملا کہدعوتِ اسلامی نے موجودہ دور کی ضرورت کا اِحساس کرتے ہوئے مَدَنی چینل شروع کیا ہے۔ موجودہ دور  میڈیا کا دور ہے۔ ٹی وی کے ذریعے ہر گھر تک پیغام پہنچانا وقت کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں  یہ کام پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔بَہَرحال ’’ دیر آید دُرُست آید‘‘اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت امیرِ اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی  کا سایہ تادیر قائم رکھے اور آپ کا فیض عام فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد