قوم پر اِحسان فرماتے ہوئےمولانا الیاس قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی کے وسیلہ سے مَدَنی چینل جیسی نعمت عطا فرمائی۔مَدَنی چینلاِصلاحی بیانات ، خشوع و خضوع والی عبادتوں اور رِقّت انگیز دُعاؤں سے لوگوں کی زندگی میں عظیم اِنقلاب برپا کررہا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو مزید ترقّی عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(311) حضرت مولانا پیرحبیب اللہ قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم قادریہ رضویہ ،اسبنڑ بازار، تحصیل ادینزئی ،ضلع دیر لوئر ،سرحد ،پاکستان )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ سُن کر بڑی خوشی ہوئی کہ دعوت ِاسلامی والوں نے نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنّتوں کو عام کرنے کے لیے مَدَنی چینلکا آغاز کیا ۔یہ وقت کا اَہم تقاضا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات بدلتے جارہے ہیں۔ ایک زمانہ ایسا تھا کہ تیرو تلواروغیرہ سے کام لیا جاتا تھا ، اس جدید دور میں اب اگر انسان وہی پُرانے ہتھیار اِستعمال کرنا چاہے تو کچھ فائدہ نہیں بلکہ اب ایٹمی دور ہے۔ بالکل اسی طرح کا معاملہ ہے آج کل ہر گھر میں ٹی وی