Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
13 - 46
کا مبارک کام شروع کیا ہے، وہ لائقِ صد تحسین ہے۔ اللہتعالیٰ دعوتِ اسلامی کی خدمت کو قبول فرمائے اوراسے مزید ترقّی عطا فرمائے۔ اللہ َزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی مساعیٔ جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں  شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ دعوتِ اسلامی کو دن دُونی اور رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت عم فیوضہم کو عمر دراز عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(310) حضرت مولانا حافظ عمر فاروق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدیرروزنامہ پریس نیوز، سردارآباد(فیصل آباد)پنجاب،پاکستان)
	مَدَنی چینل کامیابی و فلاح کے راستوں  میں  لوگوں  کی زندگی میں  عظیم اِنقلاب برپا کررہا ہے ۔بڑھتی ہوئی بے حیائی، فحاشی، لچر ڈانس اور گھٹیا اَخلاق سوز پروگراموں  میں  ٹی وی چینلز نے اَہم کردار ادا کیا ۔ نوجوانوں  کے اندرسے اخلاق و تہذیب کا جنازہ نکال دیا۔ والدین اور دردِ دل رکھنے والے مسلمان اِنتہائی پریشان تھے کہ ملک و قوم کے مستقبل کے معمار ایسی گھٹیا ڈگر پہ چل نکلے کہ آنے والے وقت میں  وطنِ عزیز کا مستقبل ڈراؤنا خواب محسوس ہورہا تھا۔ ایسے میں اللہ ربُّ العزّت نے