دینِ مَتین اور مَسلکِ حقہ اہلسنّت کی صحیح اشاعت و ترویج میں بڑی مدد ملے گی۔ دعوتِ اسلامی کی یہ سعی جمیلہ قابلِ تحسین ہے،اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(308) حضرت پیر خواجہ حافظ محمد جمال مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( سجادہ نشین دربارعالیہ حضرت خواجہ سلیمان تونسوی، تونسہ شریف ،ضلع ڈیرہ غازی خان،پنجاب،پاکستان)
مَدَنی چینلدیکھ کر میرے دِل کو تسکین ملتی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دین کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے اور آپ کے اِدارہ کو مزید ترقّی عطا فرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(309) حضرت مولانا محمد مشتاق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد غوثیہ ،بازار والی ،تحصیل چواسیدن شاہ، چکوال ،پنجاب،پاکستان)
مَدَنی چینلکے ذریعے دعوتِ اسلامی نے جس طرح نوجوان نسل کو اپنے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اقوال و افعال سے روشناس کرانے