( مہتمم جامعہ محمدیہ فریدیہ انوارالاسلام، نزد لاری اڈا، شہر لودھراں ،پنجاب،پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ بَہُت خوشی ہوئی ہے کہ مَدَنی چینل محبت رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا درس دے رہا ہے۔ عالمِ اسلام میں لِوَاءُ الحَمْد لہرا رہا ہے اور یہدعوتِ اسلامی کے لیے مُفیدہوگا،بَہُت بہتر کاوش ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(306) حضرت مولانا آس محمد سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم حسنیہ قادریہ سعیدیہ ،نزد سبزی منڈی ،بیرون ملتان گیٹ، بہاولپور ،پنجاب،پاکستان)
بِلاشُبہدعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل اہلِ سُنَّت وجماعت کے لیے بالخصوص ایک عظیم تُحفہ ہے۔جس کے ذریعے اسلام کے پیغام کو دُنیا کے ہر خِطّے تک باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔ اللہ ربُّ العزّت دعوتِ اسلامی اور اس کے تحت چلنے والے تمام شعبوں کو ترقّی عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(307) حضرت مولانا مفتی غلام سرور چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ، اِسلام پورہ روڈ، تحصیل کلورکوٹ ،ضلع بھکر،پنجاب،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلکے اِجراء پر اِنتہائی مُسرَّت ہوئی ہے۔آج کے اس پُرفِتَن ، بدعقیدگی اور بے عملی کی یَلغار کے دور میں