Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
10 - 46
پر لوگ اس مَدَنی چینلکودیکھ سکیں  گے اوردینی مسائل سے واقِف ہوں  گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(304) حضرت مولانا مفتی محمد عبدالقیوم خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( رُکنِ اسلامی نظریاتی کونسل کشمیر وبانیٔ تحریک اصلاحِ اُمّہ بارل ،ضلع سدھنوتی، کشمیر )
	دورِ حاضر میں  اِلیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بے حیائی و فحاشی کا ایک سیلاب رواں  تھا۔ جس سے ہر گھر میں  گمراہی پھیل رہی تھی۔ ایسے حالات میں  امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری صاحب نے عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی  سے مَدَنی چینلکاآغاز کرکے اس طوفانِ بلا خیز کا رُخ اِصلاح اُمّہ کی طرف موڑ کر قابلِ رشک اِقدام فرمایا ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بانیٔ تحریک کے خُلُوص اور عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی تاثیر سے ایک جہاں مُستَفِیض ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(305) حضرت مولانا خدا بخش مُدَّظِلُّہُ العَالِی