ہیں۔ چُنانچِہ آپ دیکھ لیجئے کہ آج میڈیا کو اپنے مذموم عزائم کی اشاعت کے لیے پُرکشِش انداز میں مسلمانوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے نجانے کتنے مسلمانوں کے قلوب واذہان کو شِعاراسلامی سے بے بہرہ کردیا گیا ہے۔
اللہ کَرِیم عَزَّوَجَلَّ بہترین اجرو ثواب سے نوازے، ہمارے دِلوں کے چین، عاشقِ سرور کونین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، مُصلح اُمّت امیر اہلسنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔ قادری دامت فیوضہم کو جنہوں نے مَدَنی چینلکو اِشاعتِ دین اور فُضُولیات و لغویات کی بھرمار مسلسل کی روک تھام کے لیے انتہائی اَحسن انداز میں جاری فرمایا۔ دُعا ہے ربِّ لم یزل عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ بے نیاز میں کہ اس مَدَنی چینل کو بے مثل و بے مثال کامیابی اور کامرانی کی ایسی بہاریں دکھائے کہ کبھی خزاں کے منہ نہ دیکھے اورمسلمانوں کے لیے عمومی اوراہلسنّت کے لیے خُصُوصی طور پر فوز و فلاح کا سبب بنے،آمین۔
صبا وہ چلے کہ باغ پھلے وہ پھول کھلے کہ دن ہوں بھلے
لِوا کے تَلے ثناء میں کھلے رضاؔ کی زباں تمہا رے لئے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد