(246)حضرت مولانا اللہ دین چشتیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم مقصودیہ غوثیہ ،کوٹ گلہ شریف ،ضلع چکوال،پاکستان)
اس الیکٹرانک میڈیا کے دور میں مَدَنی چینل کا آغاز اُمید کی ایک کِرن اور شبِ تار میں سحر کے نمودار ہونے کی ایک نوید ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی یہ عظیم دِینی کاوش قبول و منظور فرمائے اور اس تحریک کو دِن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے،آمین۔مَیں اپنی طرف سے اوراپنے دار العلوم مقصودیہ غوثیہ کی طرف سے آپ کا بَہُت ممنون ہوں کہ اس سفرِ عشق و محبت میں اپنا رفیق بنایا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(247)حضرت صاحبزادہ مولانا عطاء الرحمٰن حامی چوراہیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد انوار ِ مدینہ و مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات ،ناظمِ اعلیٰ جماعت اہلسنّت ، ضلع اوکاڑہ،پاکستان)
اللہ عَزَّوَجَلَّنے ہر دور میں اپنی مخلوق کو اپنے محبوب و مقبول بندوں کے بیانات و تحریرات اور اُن کی صُحبت بابرکت و دِیگر ذرائع سے ہدایت عطا فرمائی۔ ہمارے پُرفِتَن دور میں مسلمانان عالم جن دینی و دُنیاوی مسائل سے دو چار ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں۔ اَغیار نے ہمیشہ سے اِسلام کو مِٹانے کے منصوبے بنائے اور بنارہے