سے روشناس کروانے اور انہیں ذریعۂ تبلیغ بنانے کا جو مَدَنی سِلسلہ شروع کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ مزید برآں دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل چلا کرمیڈیا کے ذر یعے دِلوں کو معرفتِ الہٰیعَزَّوَجَلَّ اور مَعرفت ِ عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے منور کرنے کا جو آغاز کیا ہے ، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
ﷲ کرم اِیسا کرے تُجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(245) حضرت مولاناحافظ عاشق فرید مہروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ غوثیہ مہریہ، محلہ اسلام پورہ ،نزد ریلوے پھاٹک شرقی احمد پور شرقیہ ،بہاولپور،پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّاہلسنّت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی پہلے بھی متحرک تھی لیکن اب مَدَنی چینلسے زیادہ متحرک نظر آرہی ہے اس سے مسلکِ اہلسنّت کی تبلیغ میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ زیادہ اثر ہوگا۔ اس طرح سُنِّیَت گھر گھر پہ چھا جائے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد