Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
6 - 48
کرن یعنی قبلہ امیر اہلسنّت حضرت مولیٰنا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ  و مَدَنی چینلکے اِجراء کی توفیقِ رفیق سے نوازا اور ایسا نوازا کہ اوّل دِن سے ہی اس کی بَرَکات کا ظہور ہونے لگا ہے۔ چُنانچِہ مسلمان اس کو دیکھ کر گناہوں  سے تائب ہوئے ہیں  بلکہ بَہُت سے کُفّار دولتِ اِیمان سے سرفراز ہوچکے ہیں۔ یقین جانیئے راقم کی بذاتِ خود یہ کیفیت ہے کہ مَدَنی چینلکو on کرتے ہی گنبدخضراء کا مونو گرام دیکھ کر حقیقی گنبد خضراء کی ہریالی یاد آجاتی ہے، قلب و بدن میں  شگفتگی بِکھر جاتی ہے اور ہم اپنے مکان اور مکِینوں  کو پہلے سے زیادہ مَسْرور و مامون محسوس کرتے ہیں۔ا س کی زیارت سے بصارت و بصیرت میں  حقیقی معنوں  میں  اِضافہ ہوتا ہے۔ محافِظ حقیقی جلَّ جلالہ‘ اس مَدَنی چینل اور اس کے منتظمین کو اپنی بارگاہ سے اپنی شایانِ شان اَجرعطا فرمائے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(244)حضرت پیرزادہ محمد رفیق احمد طاہر سعیدیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد اکبریہ سعیدیہ ، سلطان العلوم بٹی ہوت مہر ،تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور،پاکستان)
	تبلیغ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے کُتُب