Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
5 - 48
دیکھ کر اُمّت مُسلِمہ کے مستقبل کو مدنی اِنقلاب سے سنوارتی رہے۔
مدنی چینل اسلاف کی برکتوں  کا نُور ہے
اس کی برکت سے گھروں  سے فحاشی دور ہے
تھیں  پہلے کبھی جن کی نگاہوں  میں  دنیا کی مستیاں
ان کی آنکھوں  میں  اِیمان کی چمک و دل مسرور ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(243)حضرت مولانا قاری محمد اکرم چشتی گولڑویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس ،جی ٹی روڈ، اوکاڑہ،پاکستان)
اے خاصۂ خاصانِ رُسُل وقتِ دُعا ہے	اُمَّت پہ تِری آکے عجب وقت پڑا ہے
فَریاد ہے اے کِشتیٔ اُمَّت کے نِگہباں  	بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے
تدبیر سنبھلنے کی ہمارے نہیں  کوئی	ہاں  ایک دُعا تیری کہ مقبولِ  خُدا ہے
	مسلمانوں کی زَبوں  حالی دیکھ کر نہ جانے کن کن اہل بصارت و بصیرت کی چشمانِ مُقدّسہ سے سیلِ اشک جاری ہوئے اور شانِ کریمی نے اُن کی قبولیت کی صورت یہ دکھائی کہ جنابِ من ، مقبولِ زمن ، عاشِقِ سُنَن ، ناگفتہ بہ حالات میں  اُمیدکی