باطِل قوتوں کے مقابلے میں بَہُت ہی کمزور ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کے اِجراء سے اہلسنّت کے مسلک کوبَہُت تقویت حاصل ہوگی۔ مَدَنی چینل پر اہلسنّت کے عقائد کومُدلّل طریقے سے پیش کیا جائے تاکہ عوام اہلسنّت اس کے فیوض و برکات سے مالا مال ہوں۔آخر میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت حضرت مولانا الیاس عطار ؔ قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور دیگر علماءِ اہلسنّت اور مشائخ اہلسنّت کی عمروں کو دراز فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(282) حضرت مولانا محمد حسین حیدرمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ الکلیۃ الغوثیہ للبنات ،بدر کالونی پتوکی، ضلع قصور ،پاکستان)
مَدِینَۃُ الاولِیاء ملتان شریف میں سالانہ اِجتماع کی کامیابی اور مَدَنی چینل کے آغاز کی مبارک قبول فرمائیں۔ دعوتِ اسلامی نے حضرت امیر جماعت، حضرۃ العلّام ،پیر طریقت ،رہبرشریعت، مُبلِّغ اسلام حضرت علامہ محمد الیاس قادری زید مجدہ ٗکی قیاد ت میں نہایت ہی اعلیٰ اور عُمدہ بے مثال عمل شروع کیا ہے اور در حقیقت مسلکِ حقّہ اہلسنّت و جماعت کی خدمت کا عظیم بیڑا اُٹھا یا ہے اور