Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
40 - 48
عظیم باندھنے کے لیے اور قوم میں  اسلامی شُعُور بیدار کرنے کے لیے مَدَنی چینل کا قِیام باہتمام فرمایا۔ اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَ نَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر یعنی نیکی کی دعوت اور بُرا ئی سے منع کرنے کا بہترین ذریعہ ہونے کے ناطے اس دینی و مَدَنی چینلکی واقعۃً ہمارے مُعاشرے کو اَشد ترین ضرورت تھی۔ اللہ کریم عَزَّوَجَلَّ ہمیں  اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور قبلہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے فیضانِ مَدَنی چینل کو تمام تَر رعنائیوں  سَمیت جاری وساری رکھے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(281)حضرت مولانا غلام یٰسین گولڑویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ حنفیہ خیر المعاد ، بھینس کالونی روڈ،لانڈھی، باب المدینہ کراچی)
	مَدَنی چینلکے اِجراء کی خبر سُن کر بَہُت خوشی ہوئی مَدَنی چینل کے اِجراء پر مَیں  امیراہلسنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار ؔ قادری زِیدَ مجدُہٗ  اور مرکزی مجلس شوریٰ کو مُبارک باد پیش کرتا ہوں  اور دعوت ِ اسلامی کی بے شمار خدمات ہیں  میڈیا کے بغیر بھی دعوتِ اسلامی کی بدولت لاکھوں  اِنسانوں  نے اپنی اِصلاح کی اور کر رہے ہیں۔ لیکن آج کا دور میڈیا کا دور ہے، اہلسنّت میڈیا کے حوالے سے دیگر