دورہ ہے تو کہیں فاسد عقائد کا اژدھام مُنہ کھولے ہوئے لوگوں سے ایمان کو نگلنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ اِشتہارات کی آڑمیں انہیں فروغ دیا جارہا ہے۔مَدَنی چینل اِنہی تمام خرابیوں کو دُور کرنے اور لوگوں کو قرآن و سُنَّت کے جام پلا کر انہیں دین سے قریب کرنے کے لیے مَعرِضِ وُجُود میں آیا ہے اوردرحقیقت مَدَنی چینل اسلام اور مصطفی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کا مبارک نُورپھیلا کر مسلمانوں کے عقائد و اعمال کی نہ صرف بھرپور اصلاحی کوششیں کررہا ہے بلکہ ان کے ایمان کی حفاظت بھی کررہا ہے کیونکہ آج جب کہ دشمنانِ دین وملّت یہود و نصاریٰ و ہنود اپنی کفریہ و شرکیہ و بے ہودہ ثقافت کے ذریعے نقب زنی کو چلے ہیں اور اپنی بے ہودہ ثقافت کے ذریعے مسلمانوں کی دینی حمیت و غیرت کو امتحان میں ڈال چکے ہیں۔ ایسے عالم میں اِس اَمر کی شدید ضرورت تھی کہ میڈیا کے ذریعے اِحیائے سُنَّت کے فروغ کے لیے کام کیا جا ئے تا کہ یہود و نصاریٰ و ہنود کی فکری مرعوبیت کا شکار اور گنبدِ خضرا کے فیضان سے محروم رہنے والوں کو رُشد و ہدایت کا نُورنصیب ہوجائے۔ میری دُعا ہے کہ دعوتِ اسلامی اپنے اَکابرین کی یادوں کو مینارئہ نُور بنا کر کامیابی و کامرانی کے زینے ہمیشہ طے کرتی رہے اور اسی آئینہ میں اپنے حال کے خدوخال کو