Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
39 - 48
یقین کریں  واقعی یہ بَہُت بڑا کام ہے مسلکِ حق اہلسنّت کا ،اِسی لیے میں  کہتا ہوں :
ﷲ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں  میں
اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو
	اور باقی رہی سہی کسر مَدَنی چینلنے پوری کردی۔ جگہ بہ جگہ T.V. پر آ کر ٹی وی کے خلاف جہاد سُبْحٰنَاللہ عَزَّوَجَلَّ، دھڑا دھڑ کفار کا اِسلام قبول کرنا ، بندہ اب گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر اہل خانہ و بچوں  کا اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں  کی اِصلاح کی کوشش کیلئے ذِہن آسانی کے سا تھ بنا سکتا ہے اور بِالخصوص 66 ممالک کے اندر دین اِسلام کا کام آسانی سے ہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(280)حضرت مولاناقاری فیض الرسُول قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ شیخ القرآن محمدیہ غوثیہ، شہباز پارک،دیپالپور ر وڈ بریلی چک نمبر53/22،ضلع اوکاڑہ ،پاکستان)
	 نبّاضِ ملت، پیکر علم و حکمت، قبلہ امیر اہلسنّت حضرت محمد الیاس عطارؔ ؔقادری   حِفْظُہُ اللہ تعالٰی کو جتنی بھی دَاد دی جائے کم ہے کہ آپ نے میڈیا کے غلط استعمال سے بڑھتی ہوئی بے دِینی و بد عملی کی نُحُوستوں  کے سیلابِ عظیم کے سامنے بندِ