طرح سے اِشاعت ِ دین متعین کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے کیونکہ میڈیا کے ذریعے جب گھر گھر بُرائی پہنچائی اور سِکھائی جارہی ہے تو اس کا دِفاع اہم و ضروری ہے ۔ لہٰذا مَدَنی چینلسے ہر فرد تک محبتِ رسُولصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دعوت، شانِ رِسالت کی اشاعت ، اِسلامی طرزِ عمل کی برکت،اللہ عَزَّوَجَلَّکے فرائض کی اہمیت ، سُنَّت رسُول مقبول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نُورانیت اور ذِکر اﷲ و ذکرِ رسُول عَزَّوَجَلَّو صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جو کہ روح کی غذا ہے،سے رُوحانیت پیدا ہوگی اور جس میں عبادت کے طریقے دِکھائے اور سِکھائے جاتے ہیں ، حقوق العباد بتائے جاتے ہیں۔ لہٰذا فقیر دُعا گو ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ا پنے حبیبِ لبیب حضرت محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وسیلۂ جلیلہ سے کامیاب فرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(279) حضرت مولانا سید محمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیبِ اعظم جامع مسجد غوثیہ ، فتح پور تھکیالہ نکیال، کشمیر)
نکیال فتح پور تھکیالہ کشمیرمیں دعوتِ اسلامی کا کام 1997ء میں ہماری جامع غوثیہ مسجد میں مدنی قافلوں کی برکت سے شروع ہوا۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے